محبت کی شادی، شوہر لاپتہ ہونے پر بیوی نے زہر پی لیا
بیوی نے شوہر کی گمشدگی کی پولیس سے شکایت کی تاہم اس کے باوجود اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔شوہر نہ آنے کی وجہ سے پریشان تیجا شری نے کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔
حیدرآباد: گھر والوں کی مرضی کے خلاف کی گئی محبت کی شادی کے دو دن بعد ہی شوہر کے لاپتہ ہونے پر بیوی نے زہرپی کر خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے منوہرآباد منڈل میں پیش آیا۔
دھرمراجوپلی گاؤں کی رہنے والی تیجا شری اور اسی گاؤں کایشونت ریڈی گزشتہ دو سالوں سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان دونوں کے افراد خاندان شادی کیلئے تیار نہیں تھے جس پر انہوں نے گھروالوں کی مرضی کے خلاف مندر میں جاکرشادی کرلی۔
اسی دن اس جوڑے نے منوہرآباد پولیس سے رابطہ کیا او ران کے تحفظ کی درخواست کی۔شادی کے دودن بعد یشونت یہ کہہ کر گھر سے روانہ ہوا کہ وہ نائیٹ ڈیوٹی کو جارہاہے تاہم وہ گھر واپس نہیں پہنچا۔
اس نے شوہر کی گمشدگی کی پولیس سے شکایت کی تاہم اس کے باوجود اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔شوہر نہ آنے کی وجہ سے پریشان تیجا شری نے کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔
اس کے ارکان خاندان نے اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔اس کے ارکان خاندان نے بتایا کہ منوہر آباد اور گجویل پولیس گجویل مجسٹریٹ کے ساتھ اسپتال گئی اور تیجا شری کا بیان لیا جو زیر علاج تھی۔