حیدرآباد

حیدرآباد:1.30 لاکھ روپے کے لاپتہ طوطے کا پتہ چلاکر پولیس نے حقیقی مالک کے حوالہ کردیا

مہنگے لاپتہ طوطے کا اندرون ایک دن پتہ چلاتے ہوئے پولیس نے اسے اس کے حقیقی مالک کے حوالہ کردیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

حیدرآباد: مہنگے لاپتہ طوطے کا اندرون ایک دن پتہ چلاتے ہوئے پولیس نے اسے اس کے حقیقی مالک کے حوالہ کردیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔پولیس نے بتایا کہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 44 میں رہنے والے نریندر چاری کافی شاپ چلاتے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلوی نسل کا 4 ماہ کا طوطا 1.30 لاکھ روپے میں خریدا اور وہ اس کی پرورش کر رہے تھے۔

22 ستمبر کو اس کو غذادی جارہی تھی کہ یہ طوطا اچانک پنجرے سے اڑ گیا۔ چاری نے 24 ستمبرکو جوبلی ہلز پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اس کی طوطے کی ایک تصویر پولیس کے حوالے کی۔

پولیس نے یہ تصویر مقامی پرندوں اور جانوروں کے ڈیلروں کو بھیجی۔ پولیس کو پتہ چلا کہ ایراگڈہ علاقہ میں ایک شخص نے اس طوطے کو 30 ہزار میں فروخت کردیا۔

اس شخص نے گزشتہ روز دوسرے شخص کو یہ طوطا 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ اس شخص نے واٹس ایپ سٹیٹس پر تصویر ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ اس طوطے کو 70 ہزار روپے میں فروخت کرے گا۔

جوبلی ہلز میں پالتو جانوروں کی دکان کے منیجر نے پولیس کو اس سلسلہ میں اطلاع دی، جس نے طوطے کو پکڑ کر نریندر چاری کے حوالے کر دیا۔

a3w
a3w