مشرق وسطیٰ

لبنان میں سعودی ایر لائنس کمپنی کے ملازم کا اغوا

لبنان میں سعودی سفارت خانہ نے اغواء کی اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے حوالے سے لبنانی حکام سے رابطے میں ہے۔

دوحہ: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نامعلوم افراد نے قومی پرچم بردار کمپنی کے ایک سعودی ملازم کو اغواء کر لیا ہے اور اس کی رہائی کے عوض 400,000 ڈالر زر فدیہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
حزب اللہ کے خلاف بیانات دینے والے لبنانی خطیب کا قتل
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا
جائیداد کے لیے بہن نے بھائی کا اغوا کروایا

الاخباریہ براڈکاسٹر نے کہا کہ یہ اغواء اتوار کی شام بیروت کے شاپنگ ڈسٹرکٹ کے مرکز میں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقے سے زر فدیہ کے مطالبے کا ایک نوٹ بھیجا گیا جہاں لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کا گڑھ ہے۔

لبنان میں سعودی سفارت خانہ نے اغواء کی اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے حوالے سے لبنانی حکام سے رابطے میں ہے۔

العربیہ نے لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولاوی کے حوالے سے بتایا کہ "سعودی عرب کا مغویہ شہری بالکل ٹھیک ہے، اس کے اغواء پر کارروائی کی جائے گی”۔

لبنانی نشریاتی ادارے ایل بی سی نے بتایا کہ واقعے کے بعد لبنان میں سعودی سفارت خانہ کے ملازمین کو باہر نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔