امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ کے ہوٹل پر کام کرنے والی ملازمہ کی ساتھی ملازم نے عصمت ریزی کردی

مطابق خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ 23 جون کو پیش آیا اور پولیس سے پہلے واقعہ سے متعلق زیزورٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹرن بیری زیزورٹ پر کام کرنے والی ملازمہ کو ساتھی ملازم نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
دھونی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے دیکھے گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایر شائر میں واقع ڈونالڈ ٹرمپ کی ملکیت لگژری ٹرن بیری زیزورٹ میں کام کرنے والی خاتون کی جانب سے ساتھی ملازم پر لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ 23 جون کو پیش آیا اور پولیس سے پہلے واقعہ سے متعلق زیزورٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون ملازمہ کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جسے بعد ازاں ایر شائر کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم عدالت اور پراسیکیوٹر کی جانب سے تاحال کیس کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون ملازمہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ اسٹاف کو دی گئی رہائش گاہ میں پیش آیا جہاں پر ٹرن بیری زیزورٹ کے تقریباً 300 ملازم رہتے ہیں۔

سابق امریکی صدر کی کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن نے لگژری ٹرن بیری ہوٹل اور گالف زیزورٹ 2014 میں 37.5 ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا جس کی تزئین و آرائش پر مزید 200 ملین پاؤنڈ لگائے گئے تھے۔

a3w
a3w