کرناٹک

خود کو انسپکٹر ظاہر کرکے19سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کردی

ملزم نے خود کو پولیس عہدیدار ظاہر کیا تھا۔ اس نے لڑکی سے اس کے ارکان خاندان کو ملازمت دلانے کا وعدہ کیا اور اس کی شخصی شناخت کے دستاویزات حاصل کیے۔

منگلورو: رائچور کے ایک شخص کو 19سالہ لڑکی کی کئی بار عصمت ریزی کرنے اور اس کی عریاں تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

پولیس کے مطابق خواتین  پولیس اسٹیشن نے جمعرات کو 22سالہ شخص کو پولیس عہدیدار بن کر جرم کا ارتکاب کرنے پر گرفتار کیا۔ انجینئرنگ کی طالبہ نے 8/ اگست کو پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اپنی شکایت میں لڑکی نے کہا کہ اس کی ملزم سے انسٹاگرام پر شناسائی ہوئی۔

 ملزم نے خود کو پولیس عہدیدار ظاہر کیا تھا۔ اس نے لڑکی سے اس کے ارکان خاندان کو ملازمت دلانے کا وعدہ کیا اور اس کی شخصی شناخت کے دستاویزات حاصل کیے۔ مئی میں وہ اسے مقامی مندر اور مقبول تنیربھاوی بیچ لے گیا اور دونوں کی کچھ قربت کی تصاویر لیں۔

بعد ازاں اس نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دی اور اسے بنگلورو میں لاج میں اس کے ساتھ چلنے کے لیے مجبور کیا جہاں اس نے اس کی عصمت ریزی کی۔ کینیگولی کے لاج لے جاکر بھی اس نے اس کی عصمت ریزی کی۔

بعد ازاں اس نے عریاں تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دے کر تصاویر حذف کرنے کے لیے 1.5لاکھ روپئے طلب کیے۔یمانور نکڑ ڈرامہ کا فنکار ہے اور لڑکی کو دھوکہ دینے اپنے پولیس لباس کا استعمال کیا۔ جمعرات کو ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

a3w
a3w