تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں آروگیہ شری اسکیم کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کا ایک بڑا کیس
ڈی ایس پی چندرشیکھر ریڈی نے بتایا کہ جیسے ہی متاثرین ستیّم کی جانب سے بھیجے گئے لنک پر کلک کرتے، ان کے بینک اکاؤنٹس سے رقم چلی تھی۔ اس دھوکہ دہی میں ملوث سلیم ملک، ستیّم کو حاصل شدہ رقم میں سے کچھ حصہ منتقل کرتا تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں آروگیہ شری اسکیم کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کا ایک بڑا کیس سامنے آیا ہے۔
ڈی ایس پی چندرشیکھر ریڈی نے بتایا کہ جیسے ہی متاثرین ستیّم کی جانب سے بھیجے گئے لنک پر کلک کرتے، ان کے بینک اکاؤنٹس سے رقم چلی تھی۔ اس دھوکہ دہی میں ملوث سلیم ملک، ستیّم کو حاصل شدہ رقم میں سے کچھ حصہ منتقل کرتا تھا۔
ضلع کے مستاباد منڈل سے تعلق رکھنے والے راجی ریڈی اس آن لائن فراڈ کا شکار بنے اور 10 ہزار روپے گنوا بیٹھے، جس کے بعد انہوں نے مستاباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
ضلع ایس پی مہیش کی ہدایت پر سرسلہ رورل سی آئی موگلی کی رہنمائی میں مستاباد کے ایس آئی گنیش نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ضلع سائبر ٹیم کے آر ایس آئی جنید، اسٹاف ممبران کٹّو، گنگا ریڈی اور مستاباد کے کانسٹیبل قاسم پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر حیدرآباد میں ملزم سلیم ملک کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ اس کیس میں دوسرا ملزم ستیّم تاحال فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان دونوں ملزمین کے خلاف تلگو ریاستوں میں 79 شکایات درج ہیں اور انہوں نے اب تک تقریباً 60 لاکھ روپے سے زیادہ کی آن لائن دھوکہ دہی کی ہے۔