یوروپ

صدر روس پوٹین کا مرمو اور مودی سے نیک تمناؤں کا اظہار

صدر روس کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی اسٹیج پر بین الاقوامی امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم حصہ ادا کررہا ہے۔

نئی دہلی: صدر روس ولادیمیر پوٹین نے آج 74 ویں یوم ِ جمہوریہ کے موقع پر اپنی ہندوستانی ہم منصب دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں ہندوستان کی کامیابیوں کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

صدر روس کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی اسٹیج پر بین الاقوامی امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم حصہ ادا کررہا ہے۔پوٹین نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی‘ سماجی‘ سائنسی‘ تکنیکی اور دیگر شعبوں میں ہندوستان کی کامیابیوں سے ہر شخص واقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا ملک علاقائی اور عالمی ایجنڈہ پر اہم مسائل کی یکسوئی اور بین الاقوامی استحکام و سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم حصہ ادا کررہا ہے۔

a3w
a3w