جرائم و حادثات

بیوی سے علحدگی نہ ہونے پر ایک شخص کا اقدام خودکشی

11 فروری(یواین آئی)بیوی سے علحدگی نہ ہونے پر ایک شخص نے گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: 11 فروری(یواین آئی)بیوی سے علحدگی نہ ہونے پر ایک شخص نے گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے رامنا پیٹ کے رہنے والے کلادھرنامی شخص کا اپنی بیوی کے ساتھ کچھ عرصہ سے جھگڑا ہورہا تھا۔

وہ بیوی سے علحدگی چاہتا تھاتاہم اس کیلئے اس کی بیوی رضامند نہیں ہوئی۔اس پر وہ مایوسی کا شکارہوگیا اور اس نے اپنا گلاکاٹ کرخودکشی کی کوشش کی۔

اس کوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔اس بات کی اطلاع پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔