شمال مشرق

بدری ناتھ کے مسلمان‘ جوشی مٹھ میں نماز عید ادا کریں: پولیس

بدری ناتھ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او‘ کے سی بھٹ نے چہارشنبہ کے دن پی ٹی آئی کو بتایا کہ منگل کے دن اقلیتی فرقہ کے لوگوں‘ پجاریوں اور پراجکٹس کے ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

گوپیشور(اتراکھنڈ): پولیس نے بدری ناتھ کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ مندروں کے شہر سے تقریباً 40 کیلو میٹر دور جوشی مٹھ میں بقرعید منائیں۔ بدری ناتھ میں رہنے والے زیادہ تر مسلمان مائیگرنٹ مزدور ہیں جو ہمالیائی مندر کی تعمیرنو کے پراجکٹس میں کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جئے پور میں 6 پاکستانی ہندو مائیگرنٹس کو ہندوستانی شہریت
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

بدری ناتھ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او‘ کے سی بھٹ نے چہارشنبہ کے دن پی ٹی آئی کو بتایا کہ منگل کے دن اقلیتی فرقہ کے لوگوں‘ پجاریوں اور پراجکٹس کے ٹھیکہ داروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اجتماعی فیصلہ ہوا کہ عیدالاضحی کی نماز جوشی مٹھ میں ادا کی جائے گی‘ بدری ناتھ میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مندروں کے شہر سے باہر نماز عید کی ادائیگی پر کسی کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ بدری ناتھ 4 دھام میں ایک ہے۔ مسلم فرقہ نے تیقن دیا کہ وہ بدری ناتھ میں نماز ِ عید ادا نہیں کریں گے اور نماز کے لئے جوشی مٹھ جائیں گے۔

 2 سال قبل اقلیتی فرقہ کے لوگوں نے جن میں زیادہ تر کنسٹرکشن ورکرس تھے‘ ایک عمارت میں خفیہ طورپر نماز ِ عیدادا کی تھی جس پر کشیدگی پھیل گئی تھی۔ اس کی تحقیقات ابھی تک جاری ہیں۔ ریاست اتراکھنڈ کو دیوبھومی کہا جاتا ہے۔ یہ ریاست پہلے اترپردیش کا حصہ تھی۔

a3w
a3w