تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں حملہ کرتے ہوئے زخمی کردینے سسرالی رشتہ داروں پر ایک شخص کا الزام

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک شخص نے سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کرنے کا الزام لگایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک شخص نے سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کرنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
پرفتن دور میں نونہالانِ امت کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی
حافظ و قاری شیخ محمد علی کو میاتھس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

اس شخص کی شناخت سائی کمار کے طورپر کی گئی ہے جس کا سسرال ضلع جگتیال کے دھرور کیمپ کے اندرانگر میں ہے۔

اس کی بیوی تین ماہ سے مائیکے میں تھی۔وہ اپنی بیوی کو اپنے ساتھ لے جانے کیلئے آیا تھا۔وہ حالت نشہ میں سسرال پہنچا تھا۔

اس نے الزام لگایا کہ بیوی سے جھگڑے کے دوران سسرالی رشتہ داروں نے اس پر حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا تاہم سسرالی رشتہ داروں نے کہاکہ اس نے خود کوزخمی کرلیاہے۔

اس کو علاج کے لئے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔