کھیل

آندرے رسل کے چھکے سے کم عمر مداح زخمی

ٹورنامنٹ میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور واشنگٹن فریڈم کے درمیان کھیلے گئے میاچ میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے آندرے رسل نے شاٹ مارا جو چھکا لگا۔ یہ گیند اسٹینڈ میں بیٹھے ایک پرستار کے سر پر لگی۔

نیویارک: ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل ان دنوں امریکہ میں کھیلی جارہی میجر لیگ کرکٹ میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور واشنگٹن فریڈم کے درمیان کھیلے گئے میاچ میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے آندرے رسل نے شاٹ مارا جو چھکا لگا۔ یہ گیند اسٹینڈ میں بیٹھے ایک پرستار کے سر پر لگی۔

اس میاچ میں رسل نے 37 گیندوں پر 6 چوکے اور 6 چھکے لگاکر 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کا بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ 189.19 رہا ہے۔ اس دوران چھکے کیلئے ان کے بیاٹ سے نکلنے والی گیند نے اسٹینڈ میں بیٹھے ایک چھوٹے مداح کو زخمی کردیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد آندرے رسل نے بچے سے ملاقات کی جس کی ویڈیو لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے آفیشل سوشل میڈیا کے ذریعہ شیئر کی گئی۔ اس ویڈیو میں سب سے پہلے لانگ آف پر لگنے والے چھکے دکھائے گئے۔

اس کے بعد آندرے رسل میچ کے بعد بچے سے ملے اور اسے گلے لگالیا۔ پھر رسل نے بچے کی چوٹ دیکھی۔ رسل نے اس بچے کو بیاٹ اور کیپ کا آٹوگراف دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔