جرائم و حادثات

اورنگ آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کر دیا

واردات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔

اورنگ آباد: بہار کے اورنگ آباد ضلع کے جمہور تھانہ علاقے میں ہفتہ کو ایک شخص نے اپنی بیوی کا کلہاڑی سے وار کر کے قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان

اورنگ آباد کے سب ڈویژنل پولیس افسر سنجے کمار پانڈے نے یہاں بتایا کہ آج صبح اطلاع ملی کہ رگھوناتھ پور گاؤں کے رہنے والے رمیش موریہ نے اپنی بیوی کا کلہاڑی سے قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش کو جلا رہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم رمیش موریہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

رمیش ذہنی طور پر پریشان ہے۔

واردات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔

مسٹر پانڈے نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیجا جا رہا ہے۔