جرائم و حادثات

اے پی:لڑکی کو ہراسانی، اعتراض پر نوجوان کا قتل کردیاگیا

لڑکی کو ہراساں کرنے پر اعتراض اور ان افراد کو انتباہ دینے کیلئے جانے والے نوجوان پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیاگیا۔

حیدرآباد: لڑکی کو ہراساں کرنے پر اعتراض اور ان افراد کو انتباہ دینے کیلئے جانے والے نوجوان پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی

آندھراپردیش کے تروپتی کے سباریڈی نگر میں یہ واردات پیش آئی۔مقتول کی شناخت کشور کے طورپر کی گئی ہے جس پر چاقو سے حملہ کیاگیا۔

پولیس کے مطابق کشور، سے لڑکی نے اس کو ہراساں کئے جانے کی شکایت کی جس کے بعد کشور ان ہراساں کرنے والے نوجوانوں کے پاس گیا۔

کشور اور نوجوانوں میں بحث وتکرار ہوگئی۔اسی دوران ان تین نوجوانوں نے کشور پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے قاتلوں کی تلاش کاکام شروع کردیا۔