حیدرآباد
ایک شخص نے میئر وجئے لکشمی کو دھمکی دی
پولیس ذرائع کے بموجب بنجارہ ہلز علاقہ میں مقیم جی ایچ ایم سی میئر وجئے لکشمی آج اپنے گھر پہنچی تھیں کہ راجو نامی شخص نے ان کے گھر آیا اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی میئر گدوال وجئے لکشمی کے گھر پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایک شخص نے انہیں دھمکی دی۔
پولیس ذرائع کے بموجب بنجارہ ہلز علاقہ میں مقیم جی ایچ ایم سی میئر وجئے لکشمی آج اپنے گھر پہنچی تھیں کہ راجو نامی شخص نے ان کے گھر آیا اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔
اس کا آن لائن ایک گروپ بنا ہوا ہے۔ راجو نے پوچھا کہ جی ایچ ایم سی کب مسائل حل کرے گا؟
اس موقع پر راجو نے میئر کا مکان بھی منہدم کرنے کی دھمکی دی۔ بنجارہ ہلز پولیس مصروف تحقیقات ہے۔