حیدرآباد

حیدرآباد کے ایک گودام میں زبردست آگ لگ گئی

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تین فائر انجنوں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کشائی گوڑہ میں واقع ایک گودام میں اتوار کی رات زبردست آگ لگ گئی۔ رات تقریباً ساڑھے نو بجے اچانک گودام میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

کثیف دھوئیں نے اطراف کے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث قریبی گھروں میں مقیم افراد خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور کئی لوگ اپنے مکانوں سے باہر نکل آئے۔


اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تین فائر انجنوں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

گودام میں جمع پلاسٹک، کاغذ اور لوہے کے سامان کے سبب آگ تیزی سے پھیل گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔ گودام کے مالک اور ذمہ داروں سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں پولیس نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔