کھیل
ٹرینڈنگ

ثنا جاوید کے سامنے گراؤنڈ پر ثانیہ مرزا کے نعرے، اداکارہ آگ بگولہ (ویڈیو وائرل)

ایکس ہینڈل بنی ٹویٹس پر لکھا گیا کہ ’پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ثانیہ مرزا کے فینز نے ثنا جاوید کو ٹرول کیا۔ یہ بہت سخت ردعمل ہے آپ کی اس واقع پر کیا رائے ہے؟

پشاور: پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بیوی ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نے نعرے لگانے والے تماشائیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

متعلقہ خبریں
بابر اعظم نے کوہلی اور گیل کا ریکارڈ توڑدیا
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
ثانیہ مرزا کو شعیب سے علیحدگی کے بعد پاکستان میں زبردست تائید حاصل
عثمان خواجہ بھی سچن تنڈولکر کی طرح بدقسمت رہے
اسرائیل کی جارحیت پر دنیا کی خاموشی سے ثانیہ حیران

ملتان میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں بننے والا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اس وقت سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ اس میچ میں شعیب ملک نے کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز کا اسکور کیا تھا۔

ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ بیوی ہیں جن سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔ سوشل میڈیا صارف تنویر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’یہ بہت بُری حرکت ہے، ہم اس طرح کی چیزیں کر کے دنیا کو کیا دکھانا چاہتے ہیں۔‘

ایکس (ٹوئٹر) یوزر میرب نے لکھا کہ ’کسی کی زندگی کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اس طرح بے عزتی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘ محمد جنید لکھتے ہیں کہ ’انہوں نے شادی کی ہے ان کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔‘

ایکس ہینڈل بنی ٹویٹس پر لکھا گیا کہ ’پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ثانیہ مرزا کے فینز نے ثنا جاوید کو ٹرول کیا۔ یہ بہت سخت ردعمل ہے آپ کی اس واقع پر کیا رائے ہے؟

ایکس صارف انوشے فاطمہ نے لکھا کہ ’ ثنا جاوید ثانیہ مرزا کا نام لینے والے ٹرولرز پر برہم نظر آئیں۔‘ واضح رہے ثنا جاوید عمیر جسوال اور شعیب ملک ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد رواں برس 19 جنوری کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

a3w
a3w