پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
کل شب پیش آئے اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے کیونکہ اس آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی علاقہ میں پھیل گیا۔مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

حیدرآباد: ضلع رنگاریڈی کے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
کل شب پیش آئے اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے کیونکہ اس آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی علاقہ میں پھیل گیا۔مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
آگ بجھانے کی کارروائی میں چارفائرانجنوں نے حصہ لیا۔اس واقعہ کے وقت گودام میں کسی کے بھی نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانہ پر جانی نقصان نہیں ہوا البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔
A massive fire broke out at a plastic warehouse in Tatanagar, Mylardevpally, Chandrayangutta, late on Sunday, December 10.
— The Siasat Daily (@TheSiasatDaily) December 11, 2023
Considerable damage to property worth crores of rupees was reported. pic.twitter.com/v5dtHY3oWp
گودام میں پلاسٹک ہونے کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی۔فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ آگ لگی۔