تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں چلتی بس میں آگ لگ گئی

انہوں نے کہا کہ بس میں آگ دیکھ کر فوری طورپرڈرائیورنے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کے کنارے اس بس کو روک دیاجس کے بعد وہ محفوظ طورپر بس سے اترنے میں کامیاب رہے جس پر تمام مسافرین نے راحت کی سانس لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں چلتی بس میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے ایچوڑہ ٹاون میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

مسافرین نے اس واقعہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹی سی بس میں اچانک آگ لگ گئی جس پر وہ کافی پریشان ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بس میں آگ دیکھ کر فوری طورپرڈرائیورنے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کے کنارے اس بس کو روک دیاجس کے بعد وہ محفوظ طورپر بس سے اترنے میں کامیاب رہے جس پر تمام مسافرین نے راحت کی سانس لی۔

بعد ازاں اس آگ کو بجھایاگیا جس سے ایک بڑاواقعہ ٹل گیا۔یہ بس عادل آباد سے نظام آباد کی سمت جارہی تھی۔اس نظام آباد ڈپو کی بس میں سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔اس واقعہ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔