حیدرآباد

اہل حدیث کی ایم آئی ایم کے تمام 9 امیدواروں کی تائید

مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہر وقت وہ قوم و ملت کے درمیان کھڑی رہتی ہے اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرتی ہے۔

حیدرآباد: محبان جمعیت اہل حدیث ونوجوانان اہلحدیث اور مختلف اہلحدیث تنظیموں کا ابوہریرہ ایجوکیشنل سوسائٹی، جامعہ اہل سنت و الجماعت، عباد اللہ فاؤنڈیشن اور مسجد اہلحدیث فتح دروازہ کی جانب سے ہفتہ 25/نومبر کو اردو گھر مغل پورہ یہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی

جس میں محمد کاظم، شکیل احمد، محمد عبد الرحیم خرم جامعی، عبد الجلیل اعجاز، یوسف خان عمری، جناب اکبر قریشی، ڈاکٹر وسیم، حافظ یعقوب، محمد واجد اور بہت سارے کو جوان شریک تھے۔

جس میں مجلس اتحاد المسلمین کے تمام 9امیدواروں کی تائید کا فیصلہ کیا گیا۔

عامۃ المسلمین سے گزارش ہے کہ اپنے ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچائیں۔

مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہر وقت وہ قوم و ملت کے درمیان کھڑی رہتی ہے اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرتی ہے۔

اسی لیے ہمارا سیاسی و ایمانی فریضہ ہے کہ ہم مجلس کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں۔ ونیز تلنگانہ میں 110 امیدواروں کی تائید کرتے ہیں۔

a3w
a3w