آندھراپردیش میں چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی
دیکھتے ہی دیکھتے اس کار میں آگ کے ساتھ دھواں بھی نظرآیا۔اس کار میں ایک خاندان سنکرانتی منانے کیلئے حیدرآباد سے چلکالوری پیٹ جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔اس کار میں چار افراد سوار تھے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے چلکالوری پیٹ میں چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی سڑک پر بڑے پیمانہ پرٹریفک جام ہوگئی تاہم کار میں اچانک آگ دیکھتے ہوئے کار چلانے والے نے فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار کو روک دیا جس کے ساتھ ہی کار میں سوار تمام افراد محفوظ طورپر اتر گئے۔
اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے اس کار میں آگ کے ساتھ دھواں بھی نظرآیا۔اس کار میں ایک خاندان سنکرانتی منانے کیلئے حیدرآباد سے چلکالوری پیٹ جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔اس کار میں چار افراد سوار تھے۔
ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آگ کے لگنے کی وجہ کیا ہے۔اس واقعہ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پرقابو پایا۔اس واقعہ کو دیکھنے والے کئی افرادنے اس کی ویڈیو سل فون کیمروں میں قید کرلی۔بعد ازاں یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔