مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو ہزیمت اس کا مقدر ہوگا: حسن نصراللہ

نصر اللہ نے ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں حماس کے لیڈروں میں شامل صالح العاروری کی ہلاکت کے حوالے سے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگ سے کھیل رہا ہے اسے جواب ضرور ملے گا۔

بیروت: لبنانی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ حماس کے بانیوں میں شامل صالح العاروری کی ہلاکت کا جواب ضرور ملے گا۔ حسن نصر اللہ نے ایران کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر بیروت میں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب میں بذریعہ ویڈیو شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
حزب اللہ کا اسرائیل پر بھرپور طاقت کیساتھ حملہ

نصر اللہ نے ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں حماس کے لیڈروں میں شامل صالح العاروری کی ہلاکت کے حوالے سے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگ سے کھیل رہا ہے اسے جواب ضرور ملے گا۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم سے جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑے گی ،اسے منہ کی کھانا پڑے گی،لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے اسے ہزیمت بھی سہنا ہوگی ،حزب اللہ آخری دم تک اسرائیل جنگ جاری رکھے گی ۔ نصر اللہ کا بیان دو حصوں میں نشر کیا جائے گا جس کا باقی ماندہ حصہ جمعے کو نشر ہوگا ۔

a3w
a3w