علاقائی

سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس، ٹکٹ کی شرحیں

وندے بھارت ٹرین کا افتتاح وزیراعظم 19جنوری کو کرنے والے تھے تاہم چار دن پہلے سنکرانتی تہوار کے تحفہ کے طور پر اس کو عوام کے لئے دستیاب کروایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: وندے بھارت ٹرین دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں چلائی جائے گی۔

وزیراعظم، سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم کے درمیان چلائی جانے والی اس ٹرین کا اتوار 15 جنوری کو ورچول طریقہ سے افتتاح کریں گے۔

عوام میں ان ٹرینوں میں سفر کے لئے ٹکٹ کی قیمتوں پر تجسس کو دیکھتے ہوئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ٹکٹس کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔

وندے بھارت ٹرین ٹکٹ کی شرحیں اس طرح ہیں۔

سکندرآباد تا ورنگل: 520 روپے، سکندرآباد تا کھمم: 750 روپے، سکندرآباد تا وجئے واڑہ:905روپے، سکندرآباد تا راجمندری: 1365 روپے اور سکندرآباد تا وشاکھاپٹنم: 1665 روپے ٹکٹ کی قیمت ہوگی۔

وندے بھارت ٹرین کا افتتاح وزیراعظم 19جنوری کو کرنے والے تھے تاہم چار دن پہلے سنکرانتی تہوار کے تحفہ کے طور پر اس کو عوام کے لئے دستیاب کروایا جارہا ہے۔

اس میں مسافرین کے لئے کیٹرنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت اختیاری ہے اور اگر مسافر کھانا نہیں چاہتے ہیں تو کیٹرنگ چارجس نہیں ہوں گے۔