آندھراپردیش
اے پی۔مال بردار ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔بعض ٹرینیں منسوخ
آندھراپردیش کے تاڑی۔انکاپلی ریلوے اسٹیشن کے درمیان کوئلہ سے لدی مال بردار ٹرین کے ویاگنس کی پٹری پر سے اترجانے کے سبب ساوتھ سنٹرل ریلوے نے 6 ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تاڑی۔انکاپلی ریلوے اسٹیشن کے درمیان کوئلہ سے لدی مال بردار ٹرین کے ویاگنس کی پٹری پر سے اترجانے کے سبب ساوتھ سنٹرل ریلوے نے 6 ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کردیا۔
اور وندے بھارت ٹرین کے اوقات پر نظرثانی کی۔
6 ایکسپریس ٹرینوں جن کو منسوخ کیاگیا ہے ان میں 12805 وشاکھاپٹنم۔لنگم پلی، ٹرین نمبر12806 لنگم پلی۔وشاکھاپٹنم، 22701 وشاکھاپٹنم۔وجئے واڑہ،22702 وجئے واڑہ۔وشاکھاپٹنم، 17240 وشاکھاپٹنم۔گنٹور اور17239 گنٹور۔وشاکھاپٹنم ٹرینیں شامل ہیں۔
ٹرین نمبر20833 وشاکھاپٹنم۔سکندرآباد وندے بھارت ٹرین جو آج 05.45 بجے روانہ ہونے والی تھی کے اوقات پر نظرثانی کی گئی ہے اور اب یہ ٹرین 08.45 بجے روانہ ہوگی۔