شمال مشرق

مغربی بنگال میں ہند۔نیپال سرحد پر پاکستانی شہری پکڑا گیا

پاکستانی شہری محمد سیف اللہ ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا پکڑ لیا گیا۔ تینوں کو مقامی پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا گیا۔ پاکستانی شہری کے پاس پاسپورٹ ویزا جیسے سفری دستاویزات نہیں پائے گئے۔

کولکتہ: سشتر سیما بل (ایس ایس بی) کی 41ویں بٹالین کے جوانوں نے جمعہ کو رات دیر گئے ایک پاکستانی شہری کو مغربی بنگال کے شمالی سیکٹر کے ضلع دارجلنگ میں ہند۔نیپال بین الاقوامی سرحد پر پکڑ لیا۔ وہ غیرقانونی طور پر سرحد پار کرکے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
شرپسندوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

دیگر دو نیپالیوں کو بھی جن کی کار میں پاکستانی شہری محمد سیف اللہ ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا پکڑ لیا گیا۔ تینوں کو مقامی پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا گیا۔ پاکستانی شہری کے پاس پاسپورٹ ویزا جیسے سفری دستاویزات نہیں پائے گئے۔

پوچھ تاچھ میں تینوں میں کسی نے بھی تشفی بخش جواب نہیں دیا۔ ضلع پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ گزشتہ 8ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں گزشتہ برس نومبر میں ضلع دارجلنگ میں دو پاکستانی شہری (ایک خاتون شائستہ حنیف اور اس کا کمسن بیٹا محمد حنیف) پکڑے گئے تھے۔ یہ دونوں کراچی کے رہنے والے تھے۔

a3w
a3w