سرجری کے دوران مریض فوت، ہاسپٹل کو مہربند کردیاگیا
غازی آباد میں حکام نے گردہ کی منتقلی کی سرجری کے دوران ایک 30 سالہ شخص کی موت کے پیش نظر تحقیقات مکمل ہونے تک شالیمار گارڈن علاقہ میں واقع اسپرش ہاسپٹل کو مہربند کردیا۔

غازی آباد(یو پی): غازی آباد میں حکام نے گردہ کی منتقلی کی سرجری کے دوران ایک 30 سالہ شخص کی موت کے پیش نظر تحقیقات مکمل ہونے تک شالیمار گارڈن علاقہ میں واقع اسپرش ہاسپٹل کو مہربند کردیا۔
ایک رکنی کمیٹی ہاسپٹل کی دستاویز کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرس کی میڈیکل ڈگری کی قانونی طور پر درست ہونے کی جانچ پڑتال کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔
ڈاکٹرس نے 15 دن قبل روہت نامی شخص کا آپریشن کیا اور اسے ڈسچارج کردیا مگر پیر کی دوپہر روہت کو پیروں میں سوجن کے ساتھ دوبارہ مذکورہ دواخانہ میں داخل کیاگیا۔
روہت کے خاندان نے شکایت کی کہ ڈاکٹرس نے اس بار پتھری نکالنے کیلئے گردہ کا آپریشن کیا‘ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بھاؤتوش شنکدھر نے بتایا کہ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ آیا طبی لاپرواہی کی وجہ سے موت واقع ہوئی اور اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔
قبل ازیں مریض کے والد نے پولیس میں اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ ان کا بیٹا پیر کو 4 بجے شام بجے شام فوت ہوگیا۔ مگر ڈاکٹرس نے خاندان سے یہ حقیقت چھپائی۔
اے سی پی بھاسکر راؤ نے کہاکہ یہ شکایت مزید تحقیقات کے لئے سی ایم او کو بھیجی گئی۔ کالونی میں مقیم افراد نے منگل کی صبح ہاسپٹل کے باہر اکٹھا ہوکر ٹریفک روک دی۔ ا
نہوں نے ہاسپٹل کے عملہ کے ساتھ بحث و تکرار بھی کی جن میں ڈاکٹرس بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مارکٹ کے خوف سے خود کو ہاسپٹل کے اندر بند کرلیا۔