تلنگانہ

تلنگانہ میں راہول گاندھی کی دوسرے مرحلہ کی بس یاترا

تلنگانہ میں انتخابی مہم چلانے کیلئے کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی ایک مرتبہ پھر بس یاترا کریں گے۔پارٹی نے ریاست میں انتخابی مہم میں شدت پیداکردی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابی مہم چلانے کیلئے کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی ایک مرتبہ پھر بس یاترا کریں گے۔پارٹی نے ریاست میں انتخابی مہم میں شدت پیداکردی ہے۔

متعلقہ خبریں
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

پہلے مرحلہ کی بس یاترا کے اختتام کے بعد پارٹی کے سینئرلیڈران نے دوسرے مرحلہ کی یاترا پرتوجہ مرکوز کردی ہے جو اس ماہ کی 26تاریخ سے شروع ہوگی۔

یہ یاترا تین دنوں تک جاری رہے گی۔راہل گاندھی کے تین دنوں کے دوران انتخابی تشہیر کے پروگرام کے روٹ میاپ کو حتمی شکل دینے میں ریاستی کانگریس کی قیادت مصروف ہوگئی ہے۔

پہلے مرحلہ کی بس یاترا نے مُلگ،متحدہ کریم نگر، نظام آباد اضلاع کا احاطہ کیا تھا۔دوسرے مرحلہ کی بس یاترا کا آغاز کہاں سے کیاجائے، اس سلسلہ میں جلد ہی وضاحت سامنے آئے گی۔

a3w
a3w