نتیش کمار اور راہول گاندھی کی ملاقات کی پرانی تصویر وائرل
چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر دونوں قائدین کی حالیہ ملاقا ت کی ہے۔
نئی دہلی(پی ٹی آئی) چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر دونوں قائدین کی حالیہ ملاقا ت کی ہے۔
قیاس لگایا جانے لگا کہ بڑی سیاسی تبدیلی ہونے والی ہے۔ آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو اور کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے بھی اس تصویر میں دکھائی دیتے ہیں۔
پی ٹی آئی فیکٹ چیک ڈیسک کی تحقیقات میں دعویٰ جھوٹا نکلا کیونکہ تصویر اپریل 2023کی ہے۔ اُس وقت نتیش کمار اپوزیشن کے مجوزہ انڈیا بلاک کے چہرہ کے طورپر دیکھے جارہے تھے۔
تصویر نئی دہلی میں کھرگے کے بنگلہ میں اپوزیشن قائدین کی کئی میٹنگس میں ایک میٹنگ کی ہے۔ پرانی اور غیرمتعلقہ تصویر کو سوشل میڈیا پر جھوٹے دعویٰ کے ساتھ شیئر کیا گیا۔
نتیش کمار نے انڈیا بلاک چھوڑکر بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے سے ہاتھ ملالیا تھا۔ بعد ازاں مرکز میں بننے والی نئی حکومت میں وہ اہم شراکت دار بن کر ابھرے۔
دعویٰ کی صداقت جانچنے کے لئے پی ٹی آئی ڈیسک نے تصویر کی ریورس سرچ‘ گوگل لینس کے ذریعہ کی۔ یہی تصویر ٹائمس ناؤ ہندی کی رپورٹ مورخہ 14 اپریل 2023 میں پائی گئی۔