دہلی

23 لاکھ کا بل چکائے بغیر لیلا پیالیس سے ایک شخص فرار

اس نے خود کو شیخ فلاح بن زیدالنہیان کے دفتر کا اہم عہدیدار بتایا تھا۔ اس نے متحدہ عرب امارات کا ریسیڈنٹ کارڈ دیا تھا۔ اس نے اگست اور ستمبر میں روم چارجس کے طورپر 11 لاکھ 50ہزار روپیوں کی کچھ ادائیگی کی تھی۔

نئی دہلی: ایک شخص نے حکومت متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے سروجنی نگر علاقہ کی ہوٹل لیلا پیالیس میں 3 ماہ قیام کیا اور 23لاکھ روپیوں کا بل ادا کئے بغیر چلا گیا۔

متعلقہ خبریں
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
عطا پور میں ہوٹل پر دھاوا، 50 ہزار روپئے جرمانہ، صفائی کے ناقص معیار پر کارروائی
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

ہوٹل عملہ کے بموجب محامد شریف نے یکم اگست 2022 تا 20 نومبر ہوٹل میں قیام کیا اور 23 لاکھ 46 ہزار 413 روپیوں کا بل دیئے بغیر چلاگیا۔ ایف آئی آر کے بموجب اس نے فیک بزنس کارڈ کے ساتھ ہوٹل میں چیک اِن کیا تھا۔

 اس نے خود کو شیخ فلاح بن زیدالنہیان کے دفتر کا اہم عہدیدار بتایا تھا۔ اس نے متحدہ عرب امارات کا ریسیڈنٹ کارڈ دیا تھا۔ اس نے اگست اور ستمبر میں روم چارجس کے طورپر 11 لاکھ 50ہزار روپیوں کی کچھ ادائیگی کی تھی۔

اس نے 21 نومبر 2022 کا 20لاکھ پوسٹ ڈیٹیڈ چیک دیا تھا جسے 22 ستمبر 2022 کو بینک میں داخل کیا گیا تھا لیکن کھاتہ میں ناکافی رقم کی وجہ سے یہ چیک واپس آگیا۔ 20نومبر 2022 کو دوپہر ایک بجے کے آس پاس یہ شخص ہوٹل کی قیمتی چیزیں لے کر چلاگیا۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ پہلے سے طئے تھا۔ ہوٹل والے اس بھرم میں تھے کہ 22 ستمبر تک چیک کیاش ہوجائے گا۔ شکایت پر دہلی پولیس نے 13جنوری کو مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔