آندھراپردیش

اے پی: سیاسی لیڈروں کو سنگباری سے بچانے انوکھے ہیلمٹس، تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل

اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور اپوزیشن لیڈر چندرا بابو نائیڈو پر سنگباری کے واقعات کے پیش نظر سوشیل میڈیا پر ان جماعتوں کے انتخابی نشانات سے مشابہ ہیلمٹس کی تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات

ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس، اصل اپوزیشن تلگودیشم اپنی مہم میں شدت پیدا کئے ہوئے ہیں۔

اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور اپوزیشن لیڈر چندرا بابو نائیڈو پر سنگباری کے واقعات کے پیش نظر سوشیل میڈیا پر ان جماعتوں کے انتخابی نشانات سے مشابہ ہیلمٹس کی تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد نے اس طرح کی انوکھی ہیلمٹس کی تصاویر کو تیار کیا ہے اور ان کی تصاویر کو وائرل کرتے ہوئے ان جماعتوں کے لیڈروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران سنگباری کے واقعات کو روکنے ان انوکھی ہیلمٹس کا استعمال کریں۔

a3w
a3w