حیدرآباد
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں ایک نامعلوم شخص ہلاک
حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک شخص ڈی-مارٹ کاچی گوڑہ کے سامنے سے پیدل جا رہا تھا ۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا۔
حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک شخص ڈی-مارٹ کاچی گوڑہ کے سامنے سے پیدل جا رہا تھا ۔
پولیس نے بتایا کہ اچانک پیچھے سے تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر مار دی۔ یہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔