جرائم و حادثات
ملازمت دلانے کا جھانسہ ، رشوت لیتے ہوئے ایک شخص رنگے ہاتھ گرفتار
اے سی بی کی ٹیم نے حقائق کی جانچ کے بعد ملزم کو آزاد گواہوں کی موجودگی میں شکایت کنندہ سے 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

چندی گڑھ: ہریانہ اینٹی کرپشن بیورو (ا ے سی بی) نے جمعرات کو چودھری چرن سنگھ ہریانہ زرعی یونیورسٹی (ایچ اے یو) حصار میں نوکری دلانے کے عوض 20ہزار کی رشوت لیتے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔
اس معاملے میں اے سی بی نے حصار کے راولواس کرد رہائشی ستیہ نارائن کو گرفتار کیا ہے۔ اے سی پی کے ترجمان نے آج بتایا کہ گاؤں بیانہ کھیڑا رہائشی مندیپ نے ملزم اسے ایچ اے یو میں چپراسی کے عہدے پر تقرری کے بدلے ایک لاکھ 20ہزار کا مطالبہ کر رہا ہے اور اپنا تعارف ایس ڈی ایم دفتر، حصار میں کلرک کے طور پر کام کرنے والا بتایا۔
اے سی بی کی ٹیم نے حقائق کی جانچ کے بعد ملزم کو آزاد گواہوں کی موجودگی میں شکایت کنندہ سے 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ اے سی بی تھانہ حصار میں ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے آگے کی جانچ جاری ہے۔