حیدرآباد

غیر متعلقہ افراد کو پولیس اسٹیشنوں میں آنے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت: سٹی پولیس کمشنر

سٹی پولیس کمشنر نے کسی بھی کیس میں درمیانی افراد کی مداخلت قبول نہ کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں صرف شکایت گذار، اور ملزمین کو ہی ا ندر آنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

حیدرآباد: سٹی پولیس کمشنر نے کسی بھی کیس میں درمیانی افراد کی مداخلت قبول نہ کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں صرف شکایت گذار، اور ملزمین کو ہی ا ندر آنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی حکومت نے تاحال 18100کروڑ کاقرض لیا
پہلے تبادلے پھر بعدمیں منسوخ، سیاسی دباؤیاسفارش پرڈی جی پی اورسٹی پولیس کمشنر احکام واپس لینے پر مجبور
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے والے بی آر ایس قائدین کو انتباہ

پولیس کمشنر سندیپ شنڈالیہ نے تمام پولیس اسٹیشنوں کے ارباب مجاز کو ہدایت دی ہے کہ وہ تحقیقات میں سیاسی قائدین کی مداخلت کو برداشت نہ کریں۔

اُنہوں نے پولیس عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ کسی کے باتوں پر یقین کرتے ہوئے تحقیقات کے عمل کو متاثر نہ کریں۔ انہوں نے اسپیشل برانچ کے عہدیداروں پر زوردیا کہ وہ پولیس اسٹیشنوں پر قریبی نظررکھیں۔ روڈی شیٹرس کی سرگرمیوں اور درمیانی افراد کی بڑھتی مداخلت کے سبب سندیپ شنڈالیہ نے یہ احکام صادر کئے۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ پولیس اسٹیشنوں میں درمیانی افراد کا عمل دخل بڑھتا جارہا ہے۔ پولیس کمشنر کے تازہ اقدام سے سیاسی قائدین اور درمیانی افراد کی بڑھتی مداخلت پر قدغن لگے گا اور متاثرین کو انصاف ملے گا۔

بتایاجاتا ہے کہ خود پولیس ملازمین، کیسوں کو بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں، سیاسی قائدین عہدیداروں پر دباؤ بناتے ہوئے تحقیقات کے عمل میں دخل اندازی کرتے ہیں۔

پولیس عہدیداروں کے پاس سرکاری موبائیل کے ساتھ ایک سے زائد نجی موبائیل فونس ہوتے ہیں۔ ان کے تمام موبائیل فونس کو ٹیاپنگ کرانے کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w