دہلی

لاکر کی تلاشی‘ سی بی آئی نے کلین چٹ دے دی: سسوڈیہ

تلاشی مکمل ہونے کے بعد سسوڈیہ نے کہا کہ سی بی آئی دباؤ میں کام کررہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج کی تلاشی میں مجھے سی بی آئی سے کلین چٹ مل گئی۔ میرے لاکر یا بنگلہ سے کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔

غازی آباد: دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ نے منگل کے دن کہا کہ سی بی آئی نے ان کے لاکر کی تلاشی لینے کے بعد انہیں ”کلین چٹ“ دے دی ہے۔ آج تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم نے تقریباً 2 گھنٹے ان کے لاکر کی تلاشی لی تھی۔ قومی دارالحکومت کے مضافات میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی وسندھرا برانچ غازی آباد میں لاکر کی تلاشی 4 رکنی ٹیم نے لی۔

 اس موقع پر منیش سسوڈیہ اور ان کی بیوی موجود تھے۔ تلاشی مکمل ہونے کے بعد سسوڈیہ نے کہا کہ سی بی آئی دباؤ میں کام کررہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج کی تلاشی میں مجھے سی بی آئی سے کلین چٹ مل گئی۔ میرے لاکر یا بنگلہ سے کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔

صبح میں منیش سسوڈیہ اور سی بی آئی ٹیم جب بینک پہنچے تو باہر ٹی وی کیمرہ مین ایک دوسرے کو پیچھے دھکیل رہے تھے۔ ہجوم بھی یہ دیکھنے کے لئے اکٹھا ہوگیا تھا کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔