دہلی

نادر سوپر بلو مون دنیا بھر میں نظر آئے گا

ناسا کے مطابق 19 اگست کو سوپر بلومون دنیا بھر میں نظر آئے گا اور آئندہ تین دن تک اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ اتوار سے لے کر چہارشنبہ تک فل مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

نئی دہلی: ناسا کے مطابق 19 اگست کو سوپر بلومون دنیا بھر میں نظر آئے گا اور آئندہ تین دن تک اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ اتوار سے لے کر چہارشنبہ تک فل مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

2024 کے باقی تین سوپر مون 17 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو نظر آئیں گے۔ رکھشا بندن جسے راکھی پورنیما بھی کہا جاتا ہے فل مون کے دن ہی منائی جائے گی۔

کسی بھی سیزن میں فل مون یا تیسرے فل مون کو اس وقت سوپر بلو مون کہا جاتا ہے جب وہ زمین کے 90 فیصد قریب پہنچ جاتا ہے۔ یہ اصطلاح 1979 میں اس وقت کے ایک ممتاز ماہر فلکیت رچرڈ نول نے وضع کی تھی۔

اس کے نام کے برعکس سوپر بلومون نیلا نظر نہیں آتا لیکن بعض مواقع پر آسمان میں دھواں کی کثیر مقدار کی وجہ سے نیلا نظر آتا ہے۔

a3w
a3w