سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

باپ سے جھگڑے کے بعد بچی نے گھر پر ’’ والد برائے فروخت‘‘ کا بورڈ لگادیا

بچی کے والد میلن کو ہولک نے اپنے سوشل میڈیا پر اشتہار کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ معمولی جھگڑے کے بعد اشتہار دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے کافی نہیں ہوں۔

نئی دہلی: والدین کی بچوں سے تکرار اور ڈانٹ ڈپٹ معمول کی بات ہے لیکن ایک بچی نے ڈانٹ پڑنے کے بعد غیرمعمولی ردعمل دیا۔ ہندوستان میں ایک  8 سالہ بچی اور اس کے والد کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جس کےبعد بچی نے اپنے گھر کے  دروازے پر ’والد برائے فروخت ‘ کا اشتہار لگا دیا۔

متعلقہ خبریں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
عام آدمی پارٹی قائد آتشی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ناجائز مال میں میراث

بچی نے ہاتھ سے لکھے اشتہار میں کہا کہ ’ والد برائے فروخت، قیمت 2 لاکھ روپے مزید معلومات کیلئے گھنٹی بجائیں۔‘ بچی کے والد میلن کو ہولک نے اپنے سوشل میڈیا پر اشتہار کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ معمولی جھگڑے کے بعد اشتہار دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے کافی نہیں ہوں۔

سوشل میڈیا پر اشتہار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کچھ صارفین نے بچی کے ردعمل کو دلچسپ اور عام بات  سے ہٹ کر قرار دیا۔ایک صارف نے کہا میری بچیاں تو شاید میری قیمت صرف 20 ہزار ہی لگائیں۔ کچھ  صارفین کا موقف تھا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ایک صارف نے بچی کی لکھائی کی تعریف کرتے ہوئے کہ پہلے خوبصورت لکھائی عام بات ہوا کرتی تھی لیکن اب یہ چیز تقریبا ختم ہوگئی ہے۔

a3w
a3w