شمالی بھارت

بورویل میں پھنسے 8 سالہ بچے کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

کلکٹر امربیر سنگھ بینس اور پولیس سپرنٹنڈنٹ شملا پرساد بھی مسلسل موقع پر موجود رہ کر ریسکیو ٹیم کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ بورویل میں مسلسل آکسیجن کی فراہمی جاری ہے۔

بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں کھلے بورویل میں گرنے والے آٹھ سالہ لڑکے تنمے کو بچانے کی آج مسلسل دوسرے دن بھی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بچہ کل شام آتھنر تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں مانڈوی میں تنمے بورویل میں گر گیا تھا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) نیرج سونی نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم، جو کل رات پہنچی، ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر بچاؤ آپریشن کر رہی ہے۔ ابھی تک بورویل کے قریب جے سی بی اور پوکلن مشین سے تقریباً 35 فٹ کھدائی ہو چکی ہے اور تقریباً دس فٹ مزید کھدائی باقی ہے۔

 اس کے بعد سرنگ بنانے کا کام شروع ہو جائے گا، تاکہ تنمے تک پہنچنے کے بعد اسے بحفاظت باہر نکالا جا سکے۔ زمین میں پتھر ہونے کی وجہ سے کھدائی کے کام میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس دوران نرمداپورم کے ڈویژنل کمشنر شریمان شکلا اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) جگت سنگھ راجپوت بھی موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کے بارے میں دریافت کیا۔

 کلکٹر امربیر سنگھ بینس اور پولیس سپرنٹنڈنٹ شملا پرساد بھی مسلسل موقع پر موجود رہ کر ریسکیو ٹیم کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ بورویل میں مسلسل آکسیجن کی فراہمی جاری ہے۔ بورویل کے اندر کیمرے لگا کر باہر لیپ ٹاپ پر تنمے کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے رسی کا پھندا بنا کر تنمے کو باہر نکالنے کے لیے نیچے بھیج دیا۔ اس کوشش میں کچھ جزوی کامیابی بھی ہوئی۔ تنمے کے ہاتھ میں گرہ بندھی تھی، لیکن چند فٹ اوپر آنے کے بعد تنمے بورویل میں پھنس گیا کیونکہ اس کے ہاتھ سے پھندا پھسل گیا۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان خود اس پوری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔

a3w
a3w