حیدرآباد

چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت تیار: ڈائرکٹر ہیلت سرینواس راؤ

سرینواس راؤ نے کہا کہ صورتحال پر وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کی قیادت میں مسلسل نظر رکھی گئی ہے۔ حکومت نے کورونا کی ابتدائی تین لہروں کا بہتر انداز میں سامنا کیا ہے اور اسی طرح چوتھی لہر کا بھی سامنا کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر سرینواس راؤ نے آج کہا کہ عوام کو اومیکرون بی ایف7 ویرینٹ کے متعلق خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے کووڈ کی چوتھی لہر کا ہر طرح سے سامنا کرنے کیلئے چوکسی اختیار کی جاچکی ہے۔

 یادادری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صورتحال پر وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کی قیادت میں مسلسل نظر رکھی گئی ہے۔ حکومت نے کورونا کی ابتدائی تین لہروں کا بہتر انداز میں سامنا کیا ہے اور اسی طرح چوتھی لہر کا بھی سامنا کیا جائے گا۔

 راؤ نے کہا کہ اگرچہ کہ چوتھی لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ تاہم اس وئیرینٹ سے اموات کا  امکان نہیں ہے۔ انہوں نے عوام کو احتیاطی اقدامات اختیار کرنے، فیس ماسک کا استعمال کرنے اور پرہجوم مقامات میں گھومنے پھرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔