امریکہ و کینیڈا

اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے امریکی کانگریس میں قراردار پیش

قرارداد کے تائید کندگان میں کانگریس ممبران الہان عمر، راشدہ طلیب، آندرے کارسن شامل ہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ "اسلام" کا مطلب "خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا" اور "امن" ہے ۔

واشنگٹن: اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے امریکی کانگریس میں قراردار پیش کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی طرف سے پیش کی گئی ۔

متعلقہ خبریں
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
امریکی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کے دوران 500 افراد گرفتار
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع

رپورٹس کے مطابق قرارداد کے تائید کندگان میں کانگریس ممبران الہان عمر، راشدہ طلیب، آندرے کارسن شامل ہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ "اسلام” کا مطلب "خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا” اور "امن” ہے ۔

اس کے علاوہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔ قرارداد میں امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد35 لاکھ بتائی گئی ہے۔