آندھراپردیش

آندھراپردیش میں اسلامی بینک قائم کرنے نارا لوکیش کا وعدہ

نارا لوکیش نے یقین دلایا کہ اگر ٹی ڈی پی 2024 کے انتخابات میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ ریاست میں ایک اسلامی بینک قائم کریں گے اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

تروپتی: تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے آج وعدہ کیا کہ جب ان کی پارٹی آندھرا پردیش میں دوبارہ حکومت بنائے گی تو وہ ایک اسلامی بینک قائم کریں گے۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج

دو دن کے توقف کے بعد لوکیش نے آج اپنی پدیاترا شروع کی اور تروپتی ضلع کے سری کالاہستی میں مسلم برادری کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ سے وعدہ کر رہا ہوں کہ ایک بار جب ٹی ڈی پی یہاں دوبارہ حکومت بنائے گی تو یہ اسلامی بینک قائم کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ کس طرح چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنی پد یاترا کے دوران مسلمانوں سے اسلامی بینک قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

لوکیش نے تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راؤ کے ذریعہ اقلیتی کارپوریشن کی تشکیل کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت میں تبدیلی کے باوجود کارپوریشن کا کام جاری رہا لیکن جگن موہن ریڈی کے چیف منسٹر بننے کے بعد انہوں نے اسے بند کردیا۔

انہوں نے مسلم اقلیتی برادری کو یقین دلایا کہ ٹی ڈی پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کارپوریشن کو بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جگن موہن ریڈی نے تلگودیشم کے دور حکومت میں چندرابابو نائیڈو کے ذریعہ شروع کی گئی تمام فلاحی اسکیموں کو بند کردیا۔ لوکیش نے ان تمام اسکیموں کو بحال کرنے کا وعدہ کیا۔

آندھرا پربھا کی ایک رپورٹ کے مطابق نارا لوکیش نے یقین دلایا کہ اگر ٹی ڈی پی 2024 کے انتخابات میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ ریاست میں ایک اسلامی بینک قائم کریں گے اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ مسلمان کس مالی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگر ٹی ڈی پی، اے پی میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ ایک اسلامی بینک قائم کریں گے۔

نارا لوکیش نے سری کلاہستی میں ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں مسلمانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جگن حکومت کی خامیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وائی سی پی حکومت میں اقلیتی کارپوریشن کمزور ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو قرضے نہیں مل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چندرا بابو کی حکومت نے ماضی میں مسلمانوں کو بہت کچھ دیا ہے۔ لوکیش نے انکشاف کیا کہ مسلم اقلیتوں کی معاشی ترقی کے لئے موزوں صنعتوں کے قیام کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انڈسٹری کلسٹرز میں بھی مسلمانوں کے لئے خصوصی رقم مختص کی جائے گی۔