حیدرآباد

سابق گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

سکریٹریٹ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے سابق گورنرکی شال پوشی کی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔نرسمہن کو تلنگانہ کے پہلے گورنر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ہفتہ کے روزریاست کے سکریٹریٹ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے سابق گورنرکی شال پوشی کی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

نرسمہن کو تلنگانہ کے پہلے گورنر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ان کے بعد موجودہ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن ریاست کی گورنر بنیں۔انہیں متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے علاوہ تشکیل تلنگانہ کے بعد تلگو کی دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر ہونے کا بھی اعزازحاصل رہا۔

 انہوں نے علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے وقت اہم رول ادا کیا تھا۔ای نرسمہن نے تلگوکی دونوں ریاستوں کے درمیان زیر التواء مسائل کی یکسوئی کیلئے تلنگانہ اور آندھرا کے چیف منسٹرس کو بات چیت کیلئے میز پر لایا تھا۔

a3w
a3w