دیگر ممالک

گرل فرینڈ کے سامنے روسی شخص کو شارک نگل گئی (ویڈیو)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 سالہ روسی شہری اپنے والد اور گرل فرینڈ کے ساتھ چھٹیاں منانے ساحل سمندر پر آیا تھا تاہم تیراکی کے دوران شارک کا شکار ہوگیا۔

ماسکو: شارک کے حملے میں ہلاک ہونے والے 23 سالہ روسی شہری کی شناخت وی پوپو کے نام سے ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 سالہ روسی شہری اپنے والد اور گرل فرینڈ کے ساتھ چھٹیاں منانے ساحل سمندر پر آیا تھا تاہم تیراکی کے دوران شارک کا شکار ہوگیا۔

ساحل پر موجود افراد نے اس خوفناک منظر کو ریکارڈ کیا لیکن ریسکیو عملہ کوشش کے باوجود اس شخص کی جان نہ بچا سکا، لاش کے ایک حصے کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے جب کہ باقیات کی تلاش جاری ہے۔

https://twitter.com/clipsthatgohard/status/1666900275796533248?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1666900275796533248%7Ctwgr%5E0f7a50d021b18c630c8a8723ec0c8644875b0b52%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F330898-

حملے کے وقت ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی شہری تیراکی میں مصروف ہے، اس دوران وی پوپو شارک کے انتہائی قریب آنے پر شکاری کی موجودگی بھانپ کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن جلد ہی شارک اس پر حملہ آور ہوجاتی ہے۔

ریکارڈ ویڈیو میں روسی شخص کو مدد کیلئے ’ڈیڈ ڈیڈ ‘چلاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے لیکن سمندر کا پانی سرخ ہونے پر یہ آوازیں بھی بند ہو جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت پوپو کی گرل فرینڈ بھی سمندر میں موجود تھی لیکن وہ سمندر سے نکلنے اور اپنی جان بچانے میں کامیاب رہی۔

a3w
a3w