تلنگانہ

تلنگانہ کے نرمل ٹاون میں ایک فوجی نے خودکشی کرلی

تلنگانہ کے نرمل ٹاون میں ایک فوجی نے خودکشی کرلی۔مقامی افراد کے مطابق وینکٹا پور کا رہنے والا28سالہ رمیش فوجی جوان تھا جو کولکتہ کی سرحد پر تعینات تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نرمل ٹاون میں ایک فوجی نے خودکشی کرلی۔مقامی افراد کے مطابق وینکٹا پور کا رہنے والا28سالہ رمیش فوجی جوان تھا جو کولکتہ کی سرحد پر تعینات تھا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

حال ہی میں وہ چھٹی پر آیا تھا کیونکہ اس کے برادر نسبتی کی شادی تھی۔ شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد وہ اپنے آبائی ٹاون پہنچ گیا اوراس نے اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آنے پر گھر والوں نے اندر جا کر اسے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے وہاں پہنچ کر پنچنامہ کیا۔

خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے بتایا کہ اس فوجی کی ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔