کھیل

سری لنکا کا انٹرنیشنل کھلاڑی جو اب بس ڈرائیور بن گیا

سری لنکن ٹیم کے سابق کھلاڑی سورج رندیو ہیں۔ رندیو نے طویل عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ بھی کھیلی اور آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگز (سی ایس کے) ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

کولمبو: کرکٹ کے کھیل نے گذشتہ دہائی میں بہت پیسہ دیکھا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ فرنچائز کرکٹ کا تیزی سے شروع ہوناہے لیکن کچھ کھلاڑیوں کی کہانی ایسی ہے کہ سن کر کرکٹ کے شائقین یقیناً حیران رہ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایشان کشن کو موقع ملنے کا امکان
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کیا نیا ہوگا؟
اب کرکٹ میں بیلس اور اسٹمپس کی ضرورت نہیں!

اس کی ایک مثال سری لنکن ٹیم کے سابق کھلاڑی سورج رندیو ہیں۔ رندیو نے طویل عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ بھی کھیلی اور آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگز (سی ایس کے) ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ تاہم اب وہ بس ڈرائیور کے طورپر کام کررہے ہیں۔

 سورج رندیو کی کہانی سب کیلئے کسی سرپرائز سے کم نہیں۔ سورج 2011 کے ونڈے ورلڈکپ میں سری لنکا کی ٹیم کا حصہ تھے۔ سورج سری لنکا کیلئے تینوں فارمیٹ میں کھیلے۔ سورج رندیو جنہوں نے سال 2009 میں اپنے بین الاقوامی کیریر کا آغاز کیا سری لنکا کیلئے 12 ٹسٹ، 31 ونڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ سورج کے پاس ٹسٹ میں 43، ونڈے میں 36 اور ٹی 20 میں 7 وکٹیں ہیں۔ سال 2011 میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن میں سورج کو چینائی سوپر کنگز کیلئے ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ سورج کو آئی پی ایل میں 8 میچ کھیلنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد سورج نے آسٹریلیا میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہیں انہوں نے بس ڈرائیور کی نوکری کرنے کا فیصلہ کیا۔ سال 2020 میں جب ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تو اس وقت میزبان ٹیم نے سورج رندیو کو اسپن گیند بازوں سے نمٹنے کیلئے نیٹ بولر کے طورپر شامل کیا تھا۔ سورج کے علاوہ 2 اور کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے بس ڈرائیور کا کردار ادا کیاہے۔ اس میں زمبابوے کے ویڈنگٹن ماوینگا اور سری لنکا کے چنتاکا جے سنگھے شامل ہیں۔