کرناٹک

کرناٹک میں وزیر اعلیٰ کے نام کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی سدارامیا کے گھر پر جشن

سدارامیا کے گھر کے باہر حامی خوشی سے جھوم اٹھے جب کئی میڈیا ہاؤسز نے دعویٰ کیا کہ کروبا لیڈر کو اگلا وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک میں اقتدار میں آنے والی کانگریس پارٹی میں وزیر اعلیٰ کے نام کے دعویداروں میں سے ایک مسٹر سدارامیا کی رہائش گاہ کے باہر آج اس وقت جشن منایا گیا جب ان کے قریبی ساتھیوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں نے انہیں مطلع کیا کہ وہ کرناٹک کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس بارے میں اب تک کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔

مسٹر سدارامیا کے گھر کے باہر حامی خوشی سے جھوم اٹھے جب کئی میڈیا ہاؤسز نے دعویٰ کیا کہ کروبا لیڈر کو اگلا وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ نے سدارامیا کے پوسٹر پر دودھ ڈالا، اور کچھ نے ان کے گھر کے دروازے پر "وزیر اعلیٰ سدارامیا” کا ذکر کرتے ہوئے نام کی تختی پرپھول چڑھائے۔

دریں اثنا، پولیس حکام نے سری کانتیراوا آؤٹ ڈور اسٹیڈیم کا معائنہ کیا جہاں کرناٹک کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہونے کا امکان ہے۔

قبل ازیں دوپہر میں مسٹر سدارامیا نے چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے شدید پیروی کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ مسٹر ڈی کے شیوکمار نے بھی مسٹر گاندھی سے ملاقات کی اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹے سے زیادہ اس معاملہ پر بات چیت کی۔

a3w
a3w