آندھراپردیش

آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے پٹنہ میں خودکشی کرلی

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نے پٹنہ میں خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نے پٹنہ میں خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان

پولیس نے بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) پٹنہ میں یہ طالبہ تعلیم حاصل کرتی تھی جس نے پٹنہ کے نواحی علاقہ بیہٹا میں واقع کیمپس میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں یہ انتہائی اقدام کیا۔

ا س کی لاش کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی جہاں سے ایک خودکش نوٹ بھی ملا ہے۔

پولیس کو جمعہ کی رات تقریباً 10.15 بجے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک طالبہ نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس نے لاش کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا۔اس طالبہ کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔ اس کے ارکان خاندان کو مطلع کر دیا گیا۔ جائے واقعہ سے تمام سائنسی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

a3w
a3w