تلنگانہ

ٹی ایس ایم سی کے چھاپے۔لائسنس کے بغیر چلائے جانے والے اسپتالوں کا پتہ چلایا

ٹی ایس ایم سی کے ارکان نے کہا کہ اس معائنہ کے دوران بھوپال پلی اور کٹارم میں قواعد کے خلاف کام کرنے والے اسپتالوں کے خلاف این ایم سی ایکٹ 34 اور 54 کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل (ٹی ایس ایم سی) ٹیم کے ارکان نے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے کٹارم میں کئی اسپتالوں پر چھاپے مارے۔ ریاستی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار کی ہدایات کے مطابق کونسل کے ارکان نے ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر کی مدد سے مشترکہ طور پر دو ٹیمیں تشکیل دیں اور بغیر لائسنس کے چلائے جانے والے اسپتالوں اور فرضی ڈاکٹروں کا پتہ چلایا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
خود ساختہ ڈاکٹروں کے خلاف تلنگانہ میڈیکل کونسل کی کارروائی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

 ٹی ایس ایم سی کے ارکان نے کہا کہ اس معائنہ کے دوران بھوپال پلی اور کٹارم میں قواعد کے خلاف کام کرنے والے اسپتالوں کے خلاف این ایم سی ایکٹ 34 اور 54 کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

 انہوں نے کہا کہ کئی اسپتالوں میں فرضی ڈاکٹرس پائے گئے۔ ان چھاپوں کے بعد بتایا جاتاہے کہ متعلقہ اسپتالوں اور میڈیکل شاپس کو بند کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

a3w
a3w