تلنگانہ

تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی میں کافی اضافہ، جملہ 63.58 کروڑوصول

تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دو سال کے مقابلہ محکمہ کی آمدنی بڑھ گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دو سال کے مقابلہ محکمہ کی آمدنی بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

عہدیداروں نے اعلان کیا کہ گزشتہ سال6398کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا دعویٰ ہے کہ پچھلے دو سالوں کے مقابلہ محکمہ کو دوگنی آمدنی ہوئی ہے۔

گریٹرحیدرآباد کے بشمول ریاست کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانہ پر آمدنی ہوئی ہے۔جاریہ سال گاڑیوں کی خریداری کے بشمول مختلف قسم کے ٹیکسس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

ٹیکسس جمع نہ کروانے والے گاڑی سواروں کے خلاف محکمہ کی جانب سے چلائی گئی خصوصی مہم سے سرکاری خزانہ کو اضافی آمدنی ہوئی ہے۔

سال 2022-23میں محکمہ کو 6398کروڑروپئے کی آمدنی ہوئی تھی جبکہ سال 2020-21میں یہ آمدنی 3228.69کروڑروپئے تھی۔سال 2021-22میں یہ آمدنی 3971.38کروڑروپئے درج کی گئی تھی۔

دوسال کے مقابلہ محکمہ کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال مئی تک ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے سواروں کے خلاف اسپیشل انفورسمنٹ ونگ کی مہم کے ذریعہ جملہ 63.58کروڑروپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔

محکمہ کو سہ ماہی ٹیکسس کی شکل میں 198.70کروڑروپئے،لائف ٹیکس کی شکل میں 699.65کروڑروپئے،گرین ٹیکس کے ذریعہ 6.94کروڑروپئے،دیگر قسم کی فیس کے ذریعہ 83.02کروڑروپئے،سرویس ٹیکس کی شکل میں 33.10 کروڑ روپئے، ڈیٹکشن سے 33.10کروڑروپئے وصول ہوئے۔

اس طرح محکمہ کو جملہ 1045.30کروڑروپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔