تلنگانہ

حیدرآباد میں 15جون سے جی 20وزرائے زراعت کے اجلاس کے وسیع انتظامات: کشن ریڈی

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ اس ماہ کی 15 تاریخ سے حیدرآباد میں منعقد ہونے والے جی 20 وزرائے زراعت کے اجلاس کے لیے وسیع تر انتظامات کیے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ اس ماہ کی 15 تاریخ سے حیدرآباد میں منعقد ہونے والے جی 20 وزرائے زراعت کے اجلاس کے لیے وسیع تر انتظامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ

ان اجلاسوں میں 29 ممالک کے وزرائے زراعت اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے اور دس دیگر بین الاقوامی زرعی تنظیموں کے سربراہان کی بھی شرکت متوقع ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ بیشتر بین الاقوامی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اداروں جیسے حیدرآباد کے ادارہ اکریساٹ، ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر کے نمائندے بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ جی 20 اجلاس اہم اجلاس ہیں جو عالمی ایجنڈے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ، پائیدار خوراک کے لیے پائیدار زراعت، حیاتیاتی تنوع، پائیدار زراعت میں خواتین، زراعت میں چیلنجس، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی مسائل جیسے موضوعات کا ان اجلاسوں میں احاطہ کیاجائے گا۔

وزارت سیاحت کے ورکنگ گروپ کا حتمی اجلاس اس ماہ گوا میں ہوگا۔ اس سلسلہ میں گوا روڈ میپ کے نام سے ایک مسودہ تیار کیا گیا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ ان اجلاسوں میں سیاحت کے ورکنگ گروپ پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

روس اور یوکرین کشیدگی کے درمیان ایک غیر جانبدار ملک ہندوستان میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاسوں میں 46 شعبوں میں 250 اجلاس ہورہے ہیں۔

جی 20 ممالک عالمی تجارت میں 75 فیصد اور جی ڈی پی میں 85 فیصد حصہ رکھتے ہیں۔