شمالی بھارت

ست پورہ کی عمارت میں آگ لگی یا لگائی گئی: کمل ناتھ

ست پورہ بھون میں آگ لگنے کے واقعہ کے سلسلے میں حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ آگ لگی ہے یا لگائی گئی، یہ ایک بڑا سوال ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے ریاستی ڈائریکٹوریٹ ست پورہ بھون میں آگ لگنے کے واقعہ کے سلسلے میں حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ آگ لگی ہے یا لگائی گئی، یہ ایک بڑا سوال ہے۔

متعلقہ خبریں
کمل ناتھ کے کئی وفادار ارکان اسمبلی دہلی پہنچ گئے
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
’ہماری دوستی فلم ”شعلے“ کے جئے اور ویرو کی طرح ہے‘

مسٹرکمل ناتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بدعنوانی کی ایک اور مثال ہے۔ یہ آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے ؟ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 12 ہزار فائلوں میں آگ لگ گئی ہے۔

پتہ نہیں کتنی ہزار فائلیں ہوں گی۔ اس کا مقصد کیا تھا؟ یہ بدعنوانی کا بڑا معاملہ ہے۔ اس کی تحقیقات ایک آزاد تحقیقاتی ایجنسی سے ہونی چاہیے۔

آگ لگنے کے بعد اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی تیاریوں پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ حکومت کسی چیز کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی صرف تیاری پیسہ کمانے کی ہے۔