مہاراشٹرا

ایکناتھ شنڈے کے ہیلی کاپٹر میں اچانک خرابی

شنڈے کو ستارہ ضلع کے پاٹن سے روانہ ہونا تھا لیکن ہیلی کاپٹر میں اچانک خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ جس کی وجہ سے ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

کولہاپور: مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کے ہیلی کاپٹر میں اچانک خرابی کی وجہ سے ستارہ میں ریاستی سطح کی مہم ‘شاسن آپلیا داری’ (حکومت آپ کے دروازے پر) پروگرام کا افتتاح منسوخ کرنا پڑا، لیکن بعد میں مرمت کے بعد وہ اسی ہیلی کاپٹر میں ستارہ ضلع کے پاٹن کے لیے روانہ ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

انہوں نے بتایا کہ شنڈے کو ستارہ ضلع کے پاٹن سے روانہ ہونا تھا لیکن ہیلی کاپٹر میں اچانک خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ جس کی وجہ سے ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا لیکن ہیلی کاپٹر کی مرمت کے بعد مسٹر شندے تقریب میں شرکت کے لیے پاٹن واپس چلے گئے۔